اگر میرا اثر و رسوخ ہوتا تو  پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اگر میرا اثر و رسوخ ہوتا تو  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین ہوتا۔

گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں قومی کرکٹ ٹیم میں میچ ونرز بہت تھے اب اتنے میچ ونرز نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 16، 17 اور 19 میں کھلاڑیوں کو سکھانا پڑتا ہے، ہمیں نچلے لیول میں تگڑے لوگ چاہئیں تاکہ وہ کھلاڑیوں کی اچھی ٹریننگ کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بیوروکریٹ کو دیا جائے تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی، پی سی بی کا چیئرمین جو بھی آتا ہے وہ سیاسی بنیاد پرآتا ہے، چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلتا۔

اسپورٹس میں سیاست کولا کر بی سی سی آئی نے کرکٹ کو غیریقینی صورتحال میں ڈال دیا،شاہد آفریدی

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اگر ٹیلنٹ ہوا تو وہ ضائع نہیں ہوگا، میں اگر پی سی بی میں آیا تو پاکستان کی خاطر آؤں گا مجھے کوئی کنٹریکٹ وغیرہ نہیں چاہیے۔


متعلقہ خبریں