امریکی صدر کے ٹیرف نمبر گیم پر کوئی توجہ نہیں دیں گے، چین

China

چین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف نمبر گیم پر کوئی توجہ نہیں دیں گے،ٹرمپ ٹیرف کا کوئی معاشی اثر اب باقی نہیں رہا۔

چینی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر 245 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی مذاق ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ بلوچستان کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے،مصدق ملک

واضح رہے چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف مزید نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا،چین کی جانب سے امریکی مصنوعات پر125 فیصد تک ٹیرف عائد ہے۔

گزشتہ روز امریکا نے چین پر 245 فیصد ٹیرف عائد کرتے ہوئے  فیکٹ شیٹ بھی جاری  کی تھی،وائٹ ہاؤس کے مطابق جوابی اقدامات کے باعث اب چین کو 245 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا، 75سے زائد ممالک نے نئے تجارتی معاہدوں پر بات کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

چین کے علاوہ بقیہ ممالک پر بات چیت کے دوران ٹیرف معطل رہے گا،دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ٹیرف پرمعاہدہ کیلئے فیصلہ چین کوکرنا ہے، معاہدہ کی چین کوضرورت ہے،امریکا کونہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ ٹرمپ بیجنگ کیساتھ معاہدہ پرتیارمگرزیادہ ضرورت چین کو ہے، امریکا 15 سے زائد تجارتی معاہدوں پرغورکررہا ہے۔

کراچی میں صبح 6سےرات 10 بجےتک ہیوی ٹریفک پر2 ماہ تک پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ حکومت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مصروف ہے، کئی ممالک کے ساتھ بات چیت ہو چکی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں