کراچی میں صبح 6سےرات 10 بجےتک ہیوی ٹریفک پر2 ماہ تک پابندی عائد


کراچی میں صبح 6سےرات 10 بجےتک ہیوی ٹریفک پر2ماہ تک پابندی عائد کردی گئی ہے،کمشنرکراچی کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رات 10سےصبح 6بجےتک ہیوی ٹریفک کےچلنےکی اجازت ہوگی،ہیوی ٹریفک سے متعلق دفعہ 144کا نفاذ حادثات سے بچاؤ کےلیے کیاگیا ہے۔

صرف 3 شاہرائوں پرہیوی ٹریفک کےچلنے کی اجازت ہوگی،سپرہائی وے،نیوکراچی ،صنعتی ایریا،نیشنل ہائی وےسےگودام چورنگی تک ہیوی ٹریفک ہوگی۔

مارچ 2025ء:گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کی فراہمی میں اضافہ

ناردرن بائی پاس گلبائی سےویسٹ وارف تک ہیوی ٹریفک جا سکےگی،واضح رہے حالیہ دنوں میں شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں