حکومت کا رئیل اسٹیٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

ایکسائز ڈیوٹی ختم

حکومت نے ریئل اسٹیٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے یہ 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جولائی میں عائد کی تھی، جو کسی بھی پلاٹ کی پہلی بار فروخت پر وصول کی جاتی تھی، لیکن اب 10ماہ بعد یہ ڈیوٹی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ، 4ماہ مفت سٹوریج کی سہولت،گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم

میڈیارپورٹ کے مطابق ایف بی آرکے سینیئر حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فائلرزپر3 فیصد اورنان فائلرزپر5 فیصد عائد کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب دونوں کیٹگریزکو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کیلئے ایف بی آرنے سمری بھیج دی ہے۔

ترجمان ایف بی آرڈاکٹرنجیب میمن نے کہا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کے لیے قانون سازی جلد کی جائے گی، وزیرخزانہ سمری کی منظوری دے چکے ہیں، جلد سمری وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں