آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا پولیس کے تمام افسران اور جوانوں کولازمی ٹریفک قوانین کی پاسداری کا حکم، خلاف ورزی پرسینئرافسر کیخلاف ایکشن اورمقدمہ درج کیا جائے گا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تمام رینک کے افسران کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی ہدایات دے دیں، انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بیشترافسران واہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
آئی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی نہ کریں،موٹر سائیکل سوار اہلکارلازمی ہیلمٹ پہنیں، تمام افسران و اہلکار سرکاری اور ذاتی گاڑیوں پر اصل نمبر پلیٹ لگائیں۔
کسی بھی پولیس افسرکی ذاتی گاڑی پررنگین شیشے، فلیش لائٹ، ہوٹر نہ ہو، پولیس فورس میں شامل افراد روڈ پر لین کی خلاف ورزی سے گریز کریں اورکسی پولیس والے کو ڈرائیورنگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں۔
آئی جی سندھ کاتمام افسران کو ماتحت عملے تک ٹریفک قوانین سے متعلق احکامات پہنچانے کا حکم اورڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک رولز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔