شدید گرمی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی،شدید ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،تیز ہوائوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ،سیکٹرجی 6 اورسیکٹرآئی 9 کے اطراف میں شدید ژالہ باری ،بارش اورتیز ہوا سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
ملک میں ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ آن لائن فراڈ کیسز کا انکشاف
بلیوایریا،ترنول سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گاڑیوں کےشیشے ٹوٹ گئے،گھر کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا،وزارت داخلہ کے باہر کھڑی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
راولپنڈی میں بھی بادل برسے،کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،لنڈی کوتل میں بارش اور ژالہ باری کے بعد مختلف جگہوں پر طغیانی آگئی ،کچرو کوچہ میں سیلاب گاڑی بہا کر لے گیا۔
صوابی شہر و گردونواح میں آندھی و تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ،موسم خوشگوار ہوگیا،تخت بھائی میں ہلکی ہلکی بارش جاری ہے،بارش کے ساتھ ساتھ ہلکی ہلکی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
پانی حساس معاملہ ،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے،شازیہ مری
دوسری جانب دریائے سندھ میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی، ڈی سی شانگلہ کا کہنا ہے کہ والدین بچوں پر نظر رکھیں اور دریائے سندھ کے قریب نہ جانے دیں۔
بٹگرام کے علاقہ تھاکوٹ میں موسلادھار بارش کے باعث طغیانی آگئی ،ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی،تھاکوٹ بازار میں پانی جمع ہوگیا۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج جو بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے یہ مختصر ہے،یہ جہلم، گجرات، گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا لاہور تک جائے گا۔
جمعرات کو محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی ایڈوائزری جاری کی تھی،ایڈوائزری میں یہ واضح تھا کہ درجہ حرارت بڑھنے اور پریشر کم ہونے سے گردوغبار کا طوفان اور ژالہ باری کا ہفتے کے اختتام تک امکان ہے۔
ملک میں دس ہوائی اڈوں کے آپریشن کئی سالوں سے بند رہنے کا انکشاف
پیر کے روز دوبارہ ایڈوائزری جاری کی تھی کہ 16 کی شام سے بارش و ژالہ باری کا امکان ہے،آج دوپہر کو دوبارہ بھی اس سلسلے میں وارننگ جاری کی تھی۔
ہمارے ماڈرن لائٹننگ ڈیٹیکٹرز سے پورے پاکستان کا پتہ چل جاتا ہے کہ کہاں لائٹننگ ہورہی ہے،لائٹننگ کے ساتھ گرد و غبار کا طوفان یا ژالہ باری لازمی عنصر ہے۔
