بنوں: معمولی تنازع پر بھائیوں میں جھگڑا، بھتیجا ہلاک


بنوں: معمولی تنازع پربھائیوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا  واقعہ کینٹ کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب دیوار کے تنازع پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا تو ملزمان نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں بھتیجا جاں بحق اورملزم کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ بھائی کے علاوہ ملزم کا بھتیجا بھی زخمی ہوا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نعش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں