چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

pakistan cricket board

قومی کرکٹ ٹیم کا اہم غیر ملکی دورہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی


چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد سینئر کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ۔

بابر اعظم ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف جیسے سینئرز کیلئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو رہی ہے ۔ مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کا مستقبل بھی شدید خطرات سے دوچار ہے۔

کرکٹ کے ماہرین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ناکام ہونے کے باوجود سینئر کھلاڑیوں کو کیوں ٹیم میں رکھا جا رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی2025، افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

بورڈ حکام اور چیئرمین محسن نقوی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ٹیم میں مخصوص گروپ کا خاتمہ کرنا ہے۔ مبینہ طور پر سات سے آٹھ کھلاڑیوں کا گروپ کئی باتیں منوانے کیلئے بلیک میلنگ کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کے اعلان کے بعد پی سی بی کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کو کم از کم دو بار اسکواڈ پر نظرثانی کی تجویز دی گئی لیکن سلیکٹرز اور کپتان محمد رضوان نے کان نہ دھرے ۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp