سندھ ہائی کورٹ بار کاالیکشن، سرفراز میتلو صدر منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد

سندھ ہائیکورٹ بار

کراچی ،سندھ ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں بیرسٹر سرفراز علی میتلو صدر منتخب ہوگئے، وزیراعظم  شہباز شریف نے مبارکباد دی۔

محمد راہب لاکھو نائب صدر، مرزا سرفراز احمد  جنرل سیکریٹری، اطہر علی خازن، وسیم سیف کھوسہ جوائنٹ سیکریٹری  جبکہ  فاقیہ امین ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری برائے خواتین منتخب ہوئی ہیں۔

پاکستانی اشیا کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہو گا، وزیر خزانہ

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرسٹر سرفراز کو سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید کی کہ نو منتخب صدروکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور اصولوں کی سیاست اور پاسداری کو ترجیح دیں گے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ نو منتخب صدر قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کیلئےانتھک محنت کرینگے، انصاف اور جمہوریت کے فروغ کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں