عمران خان نے ڈی چوک آنے کا کہا ہی نہیں تھا ، علی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک

Ali Muhammad Khan

پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پرعلی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔

آڈیو میں علی محمد خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ احتجاج کا اعلان علیمہ خان کے بجائے بیرسٹر گوہر کو کرنا چاہئے تھا ،بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ہماری پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں ۔

اسموگ کے خاتمے کے اقدامات،پنجاب کے عوام کا مریم نواز پر اعتمادکا اظہار

علیمہ خان نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟بانی پی ٹی آئی سے شکایت بھی کی اعلانات پارٹی کی طرف سے ہونےچاہئیں،بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک آنے کا کہا ہی نہیں تھا، انہوں نے صرف اسلام آباد آنے کا کہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا اسلام آباد میں کارکنان کی آمد کے بعد جگہ بتائی جائے گی ،جب بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی کا کہا تھا تو پھر کس کے کہنے پر ڈی چوک گئے؟

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر، فیصل چودھری اور دیگر کے سامنے کہا تھا،ہمارا مقصد احتجاج کے ذریعے مذاکرات کرنا تھا ،بانی پی ٹی آئی نےسندھ اور پنجاب میں الگ الگ احتجاج کی بھی مخالفت کی تھی۔

مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں روپوش،گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا، وفاقی وزیراطلاعات

بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کرنے کا بھی حکم دیا تھا،بشریٰ بی بی کی احتجاج میں شمولیت کا بھی بانی پی ٹی آئی کو نہیں پتہ تھا ،بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ بشریٰ بی بی احتجاج میں آئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل کو سنگجانی بیٹھنے کا اعلان کرنا چاہئے تھا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی سنگجانی پر متفق ہوگئےتھے،جب بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی بیٹھنے کا کہا تو پھر آگے سب کیوں گئے؟

ہمیں اپنے لیڈر کے حکم پر عمل کرنا چاہئے تھا ،ہمیں سنگجانی میں رکنا چاہئے تھا،بشریٰ بی بی سمیت کسی کے پاس حق نہیں بانی چیئرمین کے فیصلے کے اوپر فیصلہ دے ،بیرسٹر سیف نے جب بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا تو اس پر عمل کرنا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں