سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، وہاں بہت پیار ملتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ان کے پرانے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران وریندر سہواگ اور ہربھجن سے کسی نے شاپنگ کے پیسے نہیں لئے۔
انہوں نے بتایا کہ سابق فاسٹ بولر لکشمی پتی بالاجی کو پاکستانی فینز کی صدائیں آج بھی یاد ہیں۔
دوسری طرف سابق کپتان ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے مداح ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ان کی ایک ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ہوٹل میں بیٹھے اپنے ساتھیوں کو پاکستانی کھانوں کے بارے میں بتاتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ پاکستان کھانے بہت لذیذ ہوتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی کا اجلاس ملتوی، آئندہ 48 گھنٹے میں ہونے کا امکان
واضح رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔