پنجاب پولیس کا کچہ میں لونڈ گینگ کیخلاف آپریشن،3 مغوی بازیاب

بازیاب

پنجاب پولیس نے راجن پور کےعلاقے بنگلہ اچھا میں لونڈ گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا،3 مغوی بازیاب کرا لئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچہ ایریا تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں 3 مغویوں کی بازیابی کیلیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

اسلام آبادمیں احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر 8 مقدمات درج

پولیس کا کہنا ہے کہ لونڈ گینگ کے ڈاکوؤں نے 3 شہریوں کو اغوا کیا، پولیس ٹیم نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، راجن پور پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر شدید فائرنگ کی۔

اس موقع پر پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا،پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں