فٹبال میچ کے بعد کھلاڑی کی ماں نے ریفری کو تھپڑ رسید کردیا

فٹبالر کی ماں

فٹ بال میچ کے بعد کھلاڑی کی ماں نے میدان میں گھس کرریفری کو تھپڑ رسید کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپین میں اندلس کے تھرڈ ڈویژن میں نوجوانوں کے فٹ بال مقابلوں میں ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون میچ کے اختتام کے بعد ریفری پر حملہ کرنے کے لئے میدان میں کود گئی۔

اسپینیول کے ایک کھلاڑی کی والدہ نے ریفری کے منہ پر اس وقت تھپڑ مارا جب 10 اور 11 سالہ کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے۔

پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایلنڈن کلب نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ ہماری نوجوان ٹیم کے میچ کے اختتام پر پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس قسم کا رویہ احترام اور کھیلوں کی قدروں سے متصادم ہے جس کے لیے ہم ایک کلب کے طور پر اس کا دفاع کرتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں