سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

سندھ ہائیکورٹ

آئینی بنچز کے قیام کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایس بی سی اے کے معاملے پر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرا کیس آرٹیکل (2) 199 کے تحت آتا ہے۔

اعظم سواتی نے بطور وزیر کوئی اچھا کام نہیں کیا تھا، سپریم کورٹ

جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ صوبائی حکومت یا وفاق کو کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بنچ سنے گا، آپ جسٹس کے کے آغا سے اجازت لے لیں، ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں، پہلے آفس طے کرے گا یہ ریگولر بنچ سنے گا یا آئینی بنچ؟۔

عدالت نے نیب نوٹس، اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے، تحفظ فراہم کرنے اور دیگر کیسز کی سماعت سے معذرت کر لی۔

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے9 ججز کی نامزدگی کر دی

عدالت نے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی آر ختم کرنے سے متعلق درخواست کو تبدیل کر کے بنچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

 


متعلقہ خبریں