اسلام آباد، شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، 4 اہلکار شہید، 5 زخمی

اہلکار شہید

اسلام آباد، سری نگرہائی وے شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی،4 اہلکار شہید اور 5 رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے چار جوان اور پولیس کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج: شرپسندوں کا اہلکاروں پر حملہ، پولیس کانسٹیبل شہید

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  شرپسندوں کے حملوں میں اب تک 100  سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مذاکرات چل رہے ہیں لیکن مذاکرات کی کال فائنل ہے ، بیرسٹر گوہر

سیکیورٹی فورسز کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیئے گئے ہیں،انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں