دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے، آرمی چیف

آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مربوط اور مضبوط آپریشنز کے ذریعے پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن کے دشمنوں کا تعاقب جاری رکھے گی تاکہ دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آ رمی چیف نے آج دورہ پشاور 19 نومبر کو منعقدہ نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تسلسل اور جلد منعقد ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی تیاری کے طور پر کیا۔ آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔

پاکستان میں تیار کی گئی بم پروف گاڑیاں اب برآمد بھی کی جائیں گی

دورے کے دوران آر می چیف نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیاں وطن کیلئے متاثر کن اور غیر متزلزل لگن کی بنیاد ہیں،آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور ہر قسم کے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے عزم کو سراہا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے تمام غیر قانونی عوامل کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، انہوں نے خطرات سے نمٹنے کیلئے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریو ں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں