پہلے ایک لاکھ کا ہندسہ کون عبور کریگا؟پاکستان سٹاک ایکسچینج اور بٹ کوائن میں دوڑ لگ گئی

Bitcoin

پہلے ایک لاکھ کا ہندسہ کون عبور کریگا؟پاکستان سٹاک ایکسچینج اور بٹ کوائن میں دوڑ لگ گئی ہے ۔

دفعہ 144لگی ہوئی ہے ، جو بھی احتجاج کیلئے نکلیں گے پکڑے جائیں گے ، محسن نقوی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار 97 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی ہے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزٹریڈنگ کے دوران 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100انڈیکس97 ہزار390 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

بات کی جائے بٹ کوائن کی تو اس کی قیمت بھی 97,119 ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔

پی ٹی آئی نے احتجاج والے دن انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کا توڑ نکال لیا

کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 94 ہزار ڈالر کی سطح پر تھی جس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن دو کروڑ 69 لاکھ روپے سے مہنگا ہو گیا ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر افسر کیلئے 50 لاکھ انعام کا اعلان

تاجروں کو امید ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی، کرپٹو مارکیٹ کی کل قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہے،جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں