دوسرے میچ میں بھی شکست، پاکستان آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز ہار گیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی

بشکریہ کرک انفو


دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے جیت کے لیے دیئے گئے 148 رنزہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا سکی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری، بابر اعظم تین رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کا دوسرا کھلاڑی 17 رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوا، صاحبزادہ فرحان اسپنسر جانسن کی گیند پر 5 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔

تیسری وکٹ محمد رضوان کی گری انہوں نے 16 رنز بنائے، پاکستان کی چوتھی وکٹ 44 رنز کے مجموعی اسکور گری، سلمان علی آغا بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

چار وکٹوں کے بعد عثمان خان نے قومی ٹیم کو سنبھالا دیا اور نصف سنچری اسکور کی، ان کے علاوہ عرفان نیازی 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کے اسپنسر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے اوپنر بیٹرز نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے 3.1 اوورز میں پچاس رنز بنا لیے تھے، جیک فریزر کو حارث رئوف نے 52 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھا دی، دوسری وکٹ بھی حارث رئوف کے حصے میں آئی، جوش انگس ان کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

56 کے مجموعی اسکور پر میتھیو شارٹ نے 32 رنز بنائے تھے کہ عباس آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گری، مارکس اسٹوئنس 14 رن بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 95 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، میکسویل 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کو کیچ تھما بیٹھے۔

پی سی بی نے 16 خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 115 کے اسکور پر گری، ٹم ڈیوڈ نے 18 رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، ساتویں وکٹ زوئیر بارلیٹ کی گری انہیں حارث رئوف نے بولڈ کیا۔

مقررہ اوورز میں آسٹریلیا نے نو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 148 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 4 ، سفیان مقیم نے دو جبکہ عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ پچھلا میچ 7اوور تک محدود تھا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،ہمارے پاس اچھی بالنگ لائن ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں بہترکاکردگی کا مظاہرہ کریں گے،ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے،حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسر ے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پلیئنگ الیون کی قیادت محمد رضوان کریں گے، بابراعظم،صاحبزادہ فرحان،سلمان علی آغا، عثمان خان،عرفان خان،عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور سفیان مقیم ٹیم کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان جوش انگلس، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زوئیر بارلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں