نواز شریف اور مریم کے معاملے پر روایتی سستی یا تاخیری حربے

نواز شریف اور مریم کے معاملے پر روایتی سستی یا تاخیری حربے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وزارت داخلہ کو تین بار خط لکھنے کے باوجود بھی نواز شریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)  میں نہیں ڈالا گیا۔

’ہم نیوز‘ کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے پنجاب کی مختلف کمپنیز کے 23 افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی تاحال منظوری کی منتظر ہے۔

ذرائع نے ’ہم نیوز‘ کو بتایا کہ نگراں حکومت ای سی ایل کے معاملے میں چار سال پرانی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کرپشن میں ملوث 23 بااثرافسران کا نام ای سی ایل میں نہ ڈلنے سے نیب کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر داخلہ، وزیر قانون اور وزیر خزانہ پر مشتمل ذیلی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ  کس کس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جس کے بعد سفارشات وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں