16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

petrol tax

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پٹرول 4 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جولائی تا اکتوبر :پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 2فیصد نموریکارڈ

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکام سے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا وفد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافے کا مطالبہ بھی کر سکتا ہے۔

اس سے قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اس وقت 72 ڈالر میں فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp