موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو قیمت پوری انسانیت کو ادا کرنا پڑے گی، انتونیو گوتیرس

Antonio

باکو: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو قیمت پوری انسانیت کو ادا کرنا پڑے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کو فنڈنگ کرنا ہو گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آذربائیجان میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی کانفرنس کاپ29 سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو قیمت پوری انسانیت کو ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ پر زور دیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کے لیے ادارے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے حتمی مرحلے میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جی 20 ممالک سے قائدانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوسل فیولز کو دوگنا کرنا مضحکہ خیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارکو روبیو کو امریکی وزیر خارجہ اور مائیکل والز کو مشیر قومی سلامتی بنائے جانیکا امکان

ترقی پذیر ممالک سے بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنڈنگ پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس کانفرنس میں موسمیاتی فنڈنگ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو گرا دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس کا آغاز 11 نومبر سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے ہو گیا ہے۔ جو 22 نومبر تک جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں