بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزورکرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ، معاشی اہداف پر بریفنگ
انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ اور بیرون ملک چینی شہریوں کی سرگرمیوں اور اداروں کی سلامتی کی ثابت قدمی کے ساتھ حفاظت کرے گا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فریقین چین پاکستان تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔
جدید فارمنگ، پاکستانی ڈیری فارمرز کا وفد جرمنی پہنچ گیا
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔ اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا۔ تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائیں۔