بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی


ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد سے بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

ایک بٹ کوائن کی قیمت 81 ہزار ڈالر تک جا پہنچی،بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد بٹ کوائن 80ہزار ڈالر کے اوپر ٹریڈ کررہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کی سیاست یا مسلم لیگ (ن) چھوڑنےکی خبروں کی تردید

پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن سوا2 کروڑ روپے سے بھی مہنگا ہوچکا ہے،یاد رہے کہ صرف رواں سال کے دوران دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی، یعنی بٹ کوائن کی مالیت میں 80 فیصد سے زیادہ ضافہ ہوا ہے۔

بِٹ کوائن کیا ہے؟

بِٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے آپ ڈیجیٹل کرنسی بھی کہہ سکتے ہیں،یہ روایتی طور پردنیا بھر میں استعمال ہونے والی کرنسیوں ڈالر، پائونڈ یا روپے وغیرہ سے مختلف اس لیے ہے کیونکہ اسے کوئی مستند مالی ادارہ کنٹرول نہیں کرتا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں گرین انفراسٹرکچر میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسی کرنسی جو کسی ادارے کے کنٹرول میں نہیں انھیں مالی آزادی فراہم کرتی ہے، لیکن دوسری جانب اسی وجہ سے اس کرنسی کی قدر غیریقینی کا شکار رہتی ہے۔

ریکارڈ تنزلی کے بعد فروری 2024 میں بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر تیزی سے اوپر جانا شروع ہوئی اور آج کل یہ تاریخی سطح تک پہنچی ہوئی ہے اور جن لوگوں کے پاس یہ کرنسی موجود ہے ان کے لیے یہ ایک بہت اچھی خبر تھی۔

عمران خان امریکی مدد سے بھی نہیں نکل سکتے،مفتاح اسماعیل

یاد رہے صرف کچھ عرصے پہلے بِٹ کوائن کی قدر تیزی سے گری تھی اور ایسا حالیہ دور میں متعدد مرتبہ پہلے بھی دیکھنے میں آچکا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں