آج کی فتح نے قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں ، محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

Mohsin Naqvi

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز میں تاریخی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں۔

فیصلہ کن میچ میں فتح ، آسٹریلیا کو پاکستان کے ہاتھوں 22 سال بعد ہوم گرائونڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم نے فیلڈنگ، بائولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا، آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے جذبے ، محنت اور عزم سے کئے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp