اسٹاک مارکیٹ نے 93 ہزار کی بلندی کو چھو لیا ، ڈالر بھی 20 پیسے سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی بلندی کو چھو کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ، دوسری جانب ڈالر کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 619 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین 93 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 92 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی

گزشتہ روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا ، جس کے باعث انڈیکس 92 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آ گیا۔


متعلقہ خبریں