ٹرمپ کی جیت،بٹ کوائن کی قیمت 74 ہزار 392 ڈالر پر جا پہنچی

بٹ کوائن

امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن نے 75 ہزار ڈالر کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا، تاہم اس کی نئی قیمت 74 ہزار 392 ڈالر ہے،سرمایہ کارکہتے ہیں آنے والے دنوں تک بٹ کوائن میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباداورملتان ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار

دوسری جانب کرپٹو تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی فتح کے بعد انکے سوشل میڈیا اسٹاک میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی فتح سے تقریبا تین کھرب روپے رقم حاصل کی،ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد بڑھ گیا،کمپنی کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 25 کھرب روپے سے زائد تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی

علاوہ ازیں ٹرمپ کی فتح سے ایلون مسک کی دولت میں 33 کھرب روپے اضافہ ہوا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں