رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی آ گئی

تجارتی خسارے

رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی آ گئی۔

اداراہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی آئی اور اس دوران تجارتی خسارہ 6 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔

گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 7 ارب 39 کروڑ ڈالر تھا، ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں تجارتی خسارہ 31.09 فیصد کمی سے ایک ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال اکتوبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں تجارتی خسارے میں 19.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ برآمدات 13.45 فیصد اضافے سے 10 ارب 88 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالرتھا۔

مہنگائی کی شرح میں 0.10فیصد اضافہ

اکتوبر میں برآمدات 10.64 فیصد اضافے سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا، ستمبرکی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 4.90 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ میں مجموعی درآمدات 5.17 فیصد اضافے سے17 ارب 85 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا۔

اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات 8.02 فیصد کمی سے 4 ارب47 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات کا حجم 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا، ادارہ شماریات کے مطابق ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں درآمدات میں 3.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں