چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 8 نومبر کو جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

جسٹس یحییٰ

نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 8 نومبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کی میٹنگ بھی طلب کر لی ہے علاوہ ازیں اے ٹی سی ججز کی میٹنگ سات نومبر کو طلب کی گئی ہے جس میں ججز سے مقدمات پر پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ، 5 ججوں کی عدم شرکت

واضح رہے جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ روز پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا تھا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں