انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ، بابر اعظم اور سرفراز احمد کو ڈراپ کر دیا گیا

بابر اعظم

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ریلیز کر دیا گیا۔

بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر حسیب اللہ خان سکینڈ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ اور سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ، قومی کرکٹرز پریشان

ذرائع کے مطابق نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی نے 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، اس فہرست میں 2 تجربہ کار سابق کپتانوں سرفراز احمد اور بابراعظم کا نام شامل نہیں۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کی جگہ نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں