تربت: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت شہر کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے گاڑی میں نصب 280 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ جو کہ دہشتگردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خارجی دہشتگرد ہلاک
دفاعی ماہرین کے مطابق بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے ثابت کر دیا کہ سیکیورٹی فورسز ملکی دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کے اس منصوبہ بندی سے ثابت ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔