بھارت کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان پر اظہار مایوسی

Zakir Naik

فوٹو: فائل


بھارت نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاکستان کے دورے اور ان کے خیر مقدم پر اظہارِ مایوسی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے ڈاکٹر ذاکرنائیک کے پاکستان میں ہونے اور ان کے پر جوش خیر مقدم کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

زائرین عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے 4 گھنٹے قبل مکہ مکرمہ میں داخل ہوں، سعودی وزارت حج

یہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے تاہم ان کے بقول یہ حیرت انگیز نہیں ہے۔جب رندھیر جیسوال سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاسپورٹ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ انھیں نہیں معلوم کہ وہ کس پاسپورٹ پر پاکستان کا دور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے بیان کے فورا بعد بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤ نٹ معطل کر دیا گیا۔ ان کے اکاؤنٹ پر وزٹ کرنے پر وہاں لکھا ہے کہ قانونی مطالبات کی وجہ سے بھارت میں ذاکر نائیک کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں