اسرائیلی حملے ، پاکستانی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

پاکستان

فائل فوٹو


لبنان پر اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کے پیشِ نظر پاکستان نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں جاری حملوں کے سبب پاکستانی شہری لبنان کا سفر نہ کریں، لبنان میں رہائش پذیر پاکستانی دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے ملک چھوڑ دیں۔

اسرائیل کے دھمکی آمیز پیغامات ، لبنان کے ہزاروں شہریوں نے اپنے گھر چھوڑ دیئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو شہری بعض وجوہات کی بنا پر لبنان چھوڑنے سے قاصر ہیں وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور بیروت میں پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

واضح رہے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں