محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کچھ دنوں سے ملک بھر میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، دن کے اوقات میں جون جولائی کی گرمی کا احساس ہوتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کو تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ رہے
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ میں رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے بالائی اور وسطی اضلاع میں جمعرات سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ یکم اکتوبر تک جاری رہے گا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، پشاور انتظامیہ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیاررہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔