سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ سب انسپکٹر سمیت4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سوات اور مالم جبہ سے اسلام آباد واپس آتے ہوئے سفارتکاروں کے سیکیورٹی قافلے پر حملہ ہوا تاہم تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔
محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتکاروں کے ایک گروپ کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا،سفارت کاروں کے قافلے میں شامل ایڈوانس پولیس سکواڈ گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ تمام سفارت کار باحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے شہید اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کےمنافع میں ریکارڈ اضافہ
دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری نے سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی، انہوں نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا دہشتگرد عناصر نہ صرف ملک و قوم بلکہ انسانیت کے دُشمن ہیں،انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
انٹرنیٹ کا مسئلہ مکمل حل نہ ہوسکا ،صارفین کو شدید مشکلات
علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی سوات میں پولیس وین حملے پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے کہا سوات میں پولیس وین پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔
صوبائی حکومت امن کے قیام میں مخلص ہی نہیں ،صوبائی حکومت کا رویہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بن رہا ہے ،سوات میں پولیس پر حملہ پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے۔