وزیر اعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

شہباز شریف

دفتر خارنہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کی مصروفیات کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم 23 سے27 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کریں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، شہباز شریف

اعلامیے کے مطابق عالمی امن، سلامتی اور فلاح و بہبود میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے ، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر دیرینہ مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیں گے جس میں مسئلہ فلسطین اور جموں و کشمیر کا تنازع بھی شامل ہے۔

وزیراعظم بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں عدم مساوات کو دور کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیں گے۔

مشرق وسطیٰ میں تشدد تباہ کن تنازع میں تبدیل ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

ترجمان دفتر خاجہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف فوری اقدامات کرنے کی اپیل کریں گے، علاوہ ازیں جنرل اسمبلی سیشن کے ضمن میں کئی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ’سمندرکی سطح میں اضافے کے خطرے پر اجلاس‘ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کے ساتھ پائیدار ترقی کے ایجنڈے کی معاونت کے اقدامات پر بات کریں گے۔

اسرائیل دہشتگردی کر رہا ہے ، امن کیلئے دنیا کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں ، صدر ، وزیر اعظم

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وزیرِ اعظم کا پروگرام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقاتوں پر مشتمل ہے، وزیر اعظم ترقی کے ایجنڈے میں لوگوں کو مرکزی حیثیت دینے پر زور دیں گے۔


متعلقہ خبریں