کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو تھانے پر حملے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ٹیپو سلطان تھانے پر حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ٹیپو سلطان تھانے پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو اشتہاری قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عقیل اسلم گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
مقدمے کے شریک ملزم سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان ضمانت پر ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل کی آمد پر ہنگامہ کیا اور ملزمان نے ہنگامے کے دوران تھانے پر حملہ کیا تھا۔