مینار پاکستان سے شروع ہونیوالا سفر مویشی منڈی میں ختم ہوگیا، اختیار ولی خان

Iktiyar wali Khan

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیار ولی خان نے کہا کہ پورے پاکستان میں اتنی پی ٹی آئی رہ گئی کہ ایک مویشی منڈی نہ بھر سکی۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بڑھکیں مارنے والے تو سٹیج پر بھی دکھائی نہیں دیئے، خیبرپختونخوا کا بجٹ 11 سالوں سے لاہور چلو اور اسلام آباد چلو پر خرچ ہو رہا ہے۔

لاہور جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام دعوے دھرے رہ گئے، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رنگ باز اور بڑھک باز لیڈر آج سارے کے سارے چھپ گئے تھے، جلسے کا واحد مقصد ہے کہ عمران کو این آر او چاہئے جو نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 14 سال قبل مینار پاکستان سے پی ٹی آئی کا شروع ہونے والا سفر مویشی منڈی پہ ختم ہو گیا۔


متعلقہ خبریں