جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ کیس کی سماعت سے معذرت

علی امین

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جج جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی میں علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024: لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور آج بوجہ مصروفیات عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، آج ریاست ہمارے لیے جابر ثابت ہو رہی ہے تمام شاہراہیں بند ہیں۔

عدالت نے پوچھا کہ آپ کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں ؟ وکیل نے جواب دیا کہ ہیلی کاپٹر ہوتے ہیں ایوی ایشن اترنے کی اجازت نہیں دے گی، جج نے پوچھا کہ ابھی علی امین گنڈا پور کہاں ہیں،کیا وہ لاہور ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ وہ لاہور تو نہیں جا سکتے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکالتے ہوئے کہا کہ سب کو باہر نکالیں، میں نے ملزم کے وکیل اور پراسیکیوٹر سے بات کرنی ہے۔

بعد ازاں جج شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل سیشن جج کو بھجوا دی۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 اکتوبر کو سیشن جج کی عدالت میں ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں