پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم ملک کو بہتری کی طرف لے جائیں گی۔ پارلیمان مضبوط ہوگاتوہم مضبوط ہوں گے۔ پارلیمنٹ کی مضبوطی ہماری ذمہ داری ہے۔
نوید قمر نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترامیم پاکستان کوبہتری کی طرف لے جائیں گی، مگر یہ ضروری ہے کہ اچھے کام بھی صحیح طریقے سے کیے جائیں، ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ
نوید قمر نے کہا کہ پارلیمان کی مضبوطی پیپلزپارٹی کی بھی ذمہ داری ہے، پارلیمان مضبوط ہوگاتوہم مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بھی پارلیمنٹ کو مضبوط رکھنے کی بات کر رہے ہیں، اور ہر معاملے کو سیاست کی نظر سے نہ دیکھنے پر زور دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے کام کو مشاورت کے ذریعے ہی انجام دیا جا سکتا ہے تاکہ سب فریقین کی رائے کو مدنظر رکھا جا سکے۔