ایشین ہاکی چیمپنز ٹرافی، سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دیدی

ہاکی

ایشین ہاکی چیمپنز ٹرافی میں چین نے پاکستان کو سیمی فائنل میں پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور میزبان چین کے درمیان کھیلا گیا۔  کھیل کے دوسرے ہی کوارٹر میں چین کی جانب سے لو یوانلن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

میچ کے اگلے ہی کوارٹر میں پاکستان کے احمد ندیم نے مقابلہ برابر کردیا۔ مقابلہ آخر تک برابر رہا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا جس میں چین بازی لے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ، بھارت پاکستان کے خلاف 2-1 سے کامیاب

خیال رہے کہ اس سے قبل راؤنڈ میچ میں پاکستان نے چین کو 1-5 سے شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل انڈیا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں