چیمپئنز کپ، مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

چیمپئنز کپ

چیمپئنز ون ڈے کپ میں محمد رضوان کے مارخورز نے محمد حارث کی اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دے دی۔

گزشتہ روز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں مارخورز اور اسٹالینز کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ مارخورز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں صرف 232 رنز کا ہدف ہی دے سکی۔

مارخورز کے افتخار احمد نے 60، سلمان علی آغا نے 51، عبدالصمد 37، کپتان محمد رضوان 33 اور فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ اسٹالینز کے جہانداد خان نے 4 اور مہران ممتاز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھجوایا۔

چیمپیئنز کپ، ڈولفنز کو شکست، شاداب کی پینتھرز نے 50 رنز سے فتح سمیٹ لی

ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز کے اوپننگ بلے باز بڑی شراکت داری قائم نہ کرسکے۔ شان مسعود 19 اور یاسر خان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسٹالینز کے بابر اعظم 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

اسٹالینز کی پوری ٹیم 24ویں اوور میں ہی ڈھیر ہوکر صرف 105 رنز ہی بناسکی۔ مارخورز کی جانب سے زاہد محمود نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

سلمان علی آغا نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں