چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں مولانا نے اصولی مؤقف لیا ہے اور وہ اس پر قائم ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم نے کوئی آفر نہیں کی لیکن آفرز آنا سیاست کا حصہ ہے۔ یہ بہت اہم قانون سازی ہے، جسے اپنے بجائے قوم اور ملک کے لیے کرنا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلے ہم اسے دیکھیں تو سہی، پہلے ڈرافٹ پڑھیں تو سہی۔ ججز کی ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے، عمریں نہیں بڑھنی چاہئیں، سپریم کورٹ کو آپ ٹچ نہ کریں۔
آئینی ترمیم کا معاملہ، فضل الرحمان کے فیصلے تک قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں عدلیہ پر قدغن لگے گی، عدلیہ کمپرومائز ہو جائے گی، جج کو اس کی رائے کے بغیر ٹرانسفر کرنا غیر آئینی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کر دی تھیں۔ ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔