جمعیت علمائے اسلام (ف)نے صرف چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کو تجویز کو مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کیا اور تعاون کی درخواست کی۔
ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ترمیم کے حوالے سے مثبت جواب نہیں دیاگیا تاہم سربراہ جییوآئی نے ایک بار پھر فرد واحد کے لئے قانون سازی کو مسترد کردیا۔
فارم 45اور فارم 47سے متعلق پراپیگنڈا کی کہانی سامنے آنے والی ہے،بلاول بھٹو
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے عدالتی اصلاحات لانے پر زور دیا اور حکومتی وفد کو عدالتی اصلاحات کا پیکج لانے کی تجویز دے دی۔