انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ، قیمت 278.54 روپے ہو گئی


انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ہوئی ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 54  پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالرکا ریٹ 278 روپے 62 پیسے بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا منفی اختتام، انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 118 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 79 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں