تحریک انصاف کا جلسہ ، اسلام آباد کے داخلی راستے اور اٹک پل کنٹینرز لگا کر بند

تحریک انصاف

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کا میدان سج گیا، سنگجانی مویشی منڈی میں قائم جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تاہم اسلام آباد آنے والے اہم راستے 39 مقامات پر بند ہیں۔

سنگجانی کے مقام پر کنٹینر رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

عمر ایوب مستعفی ، سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نامزد

ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کیا گیا ہے، ریڈ زون میں داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانے کی اجازت ہو گی۔

موٹر وے 26 نمبر چونگی پر داخلی راستے بند کر دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایکسپریس وے کھنہ پل اور مری روڈ کو فیض آباد کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے، روات ٹی چوک سے راولپنڈی آنے والے راستے بھی بند ہیں۔

تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے قریب بیگ سے بم اور گرنیڈ برآمد

اسلام آباد پہنچنے کے لیے بھارہ کہو کا داخلی راستہ سترہ میل پر بند ہے، موٹر وے ایم 2 اسلام آباد جانے والی سائیڈ بھی بند کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس، ریڈ لائن، گرین لائن اورنج لائن، بلیو لائن، پنک بس سروس اور فیڈر روٹس بھی بند کر دیے گئے۔

نواز شریف اور مریم نواز نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کی مخالفت کر دی

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والے اٹک پل بھی کنٹینرز رکھ کر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،  راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، خصوصاً صبح دفاتر جانے والے شہری خوار ہوتے رہے۔

 


متعلقہ خبریں