سنگاپور کرکٹ ٹیم نے منگولیا ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 10 رنز پر آل آؤٹ کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا۔
آئی سی سی کے زیرِ انتظام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائر کے گروپ اے کا میچ آج ملیشیا کے شہر بانگی میں کھیلا گیا۔ منگولیا کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 10 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
سنگاپور کی طرف سے گیند باز ہرشا بھردواج نے 4 اوورز میں 3 رنز دے کے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ منگولیا کی طرف سے 5 بلے باز بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔
آسٹریلیا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے پاور پلے میں سب سے زیادہ 113 رنز بنا ڈالے
سنگاپور کے بلے بازوں نے ایک چھکا اور چوکا لگا کر پہلے ہی اوور میں 9 وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔ سنگاپور کے ہرشا بھردواج پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
خیال رہے کہ منگولیا نے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے کم اسکور کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔