عمر اکمل، احمد شہزاد باصلاحیت کھلاڑی، کھیلنے کا فیصلہ انہوں نے کرنا ہے، سرفراز

سرفراز

چیمپئنز ون ڈے کپ کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جب تک کھیل سکتا ہوں پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈولفنز ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔ سرفراز مینٹورشپ کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے بطور وکٹ کیپر بلے باز بھی دستیاب ہوں گے۔

اس حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوشش ہوگی کہ اچھے پلیئرز سامنے لائیں جو پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔ میں نے ورکنگ کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کریں گے، وقت کے ساتھ سب ہو جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بھی میں دستیاب ہوں، میں مینٹور کے ساتھ کھیلتا ہوا بھی دکھائی دوں گا۔

پی سی بی کے 5 مینٹورز کو ماہانہ 50 ، 50 لاکھ روپے تنخواہ ادا کرنیکا فیصلہ

ڈولفنز ٹیم کے مینٹور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے کرنا ہے کہ ابھی کھیلنا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے لگتا ہے کہ میں کھیل سکتا ہوں، جب تک کھیل سکتا ہوں کھیلتا رہوں گا۔ میں پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گا، ڈومیسٹک میں جب ڈیوٹی ہو گی وہ انجام دوں گا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ ایک سیکھنے کا مرحلہ ہے، میں کھلاڑی کے ساتھ ساتھ رہ کر سیکھوں گا۔ اپنے تجربے سے ہم اچھے پلیئرز سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں