نادرا، این ٹی ایل اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ معاہدہ نادرا کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران ہوا، جس میں چیئرمین نادرا بھی شریک تھے۔
اس معاہدے کے تحت ادارے سائبرسیکیورٹی کے ممکنہ خطرات اور متعلقہ ڈیٹا کا باہمی تبادلہ کریں گے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم حساس معلومات فراہم کرے گی تاکہ پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کو متاثر کرنے والے واقعات پر مشترکہ طور پر ردعمل دیا جا سکے۔
انٹربینک میں ڈالر 278.64روپے کا ہو گیا
معاہدے کے تحت سائبرسیکیورٹی واقعات کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی اور ٹیکنالوجی میں بہتری کے منصوبوں پر مل کر کام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تربیتی سیشنز اور شہریوں کی آگاہی بڑھانے کے لئے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔