ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی

حکومت نے عوام پرایک اور مہنگائی بم گرادیا، مائع پٹرولیم گیس(ایل پی جی)کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اضافہ کر دیا گیا۔

اوگراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں6روپے99پیسےفی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت244 روپےمقررکر دی گئی ہے۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کمیٹی سےمستعفی

اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر 82روپے 84پیسے مہنگاہو گیا۔ اوگرا نے کہاکہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلئے ہوگا۔

یاد رہے کہ اگست میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 796 روپے 56 پیسے تھی۔


متعلقہ خبریں