کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

رونالڈو

پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے حال ہی میں بنائے گئے یوٹیوب چینل کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

سعودی فٹبال کلب النصر سے منسلک کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 21 اگست کو کئی ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رونالڈو کے ’یور کرسٹیانو‘ نامی یوٹیوب چینل نے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق رونالڈو کے یوٹیوب چینل کو 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔

اگلے 2 یا 3 سال میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا، کرسٹیانو رونالڈو

ویب سائٹ کے مطابق رونالڈو کے چینل نے 22 منٹ میں 1 لاکھ سبسکرائبرز، 47 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 11 گھنٹے 31 منٹ میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے۔

اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ کھلاڑی کے چینل کو صرف 1 ہفتے میں 50 ملین افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں